پچاس ہزار ماسک تقسیم کئے گئے

0
0

نئی دہلی، 18 اپریل ( یواین آئی ) کورونا وبا کے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روٹری کلب آف دہلی ہیریٹیج اور پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے پچاس ہزار ماسک بلا معاوضہ تقسیم کئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض ِ اختیارات نے ہفتہ کو بتایا کہ ان ماسک کا استعمال دوبارہ کیا جا سکتا ہے ۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے یہ فیس ماسک تیار کئے گئے ہیں ۔ پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ دھتواليا نے گزشتہ دیر شام ان کی تقسیم کا آغا ز کیا ۔ اس موقع پر پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجیو جین، پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری آنند کمار، پریس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سی کے نائیک اور آئی ٹی بی پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ سندیپ منہاس موجود تھے ۔ روٹری کلب مستقبل قریب میں وزارت صحت اور دہلی پولیس سمیت دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ان ماسک کی تقسیم کرے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا