کورونا چیلنج کے ساتھ ہی موقع بھی: راہل

0
0

نئی دہلی، 18 اپریل ( یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا (كووڈ -19) بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اس بحران کا حل تلاش کرنے کا ملک کے ماہرین کے لئے ایک موقع بھی ہے ۔مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ وبا ملک میں بڑا بحران پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین کے لئے بڑا موقع بھی لے کر آئی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’كووڈ -19 وبا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن یہ ایک موقع بھی ہے‘‘۔کانگریس لیڈر نے مزید کہا’’ ہمیں اپنے سائنسدانوں، انجینئروں اور ڈیٹا ماہرین کی ٹیم کو اس بحران کے حل کے لئے اختراع کا استعمال کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا