مرغی پالن سے دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش تیز

0
0

نئی دہلی،17 اپریل (یواین آئی) کرونا وائرس کی وبا بڑھنے کے ساتھ پولٹری فارم صنعت کےسلسلے میں پھیلی افواہوں سے ہوئے زبردست نقصان کے بعد انڈین ایگری کلچرل ریسرچ کونسل (آئی سی اے آر) نے گھر آنگن میں مرغی پالن سے ملک کے دیہی چھوٹے معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششش تیز کردی گئی ہے۔

حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن زرعی کاموں اور اس سے متعلق شعبوں کو کچھ چھوٹ دی گئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی اے آر نے گاؤں کے غریب، بے زمین، چھوٹے اور متوسط کسانوں کو دیسی قسم کے اعلی نسل کے جوزے مہیا کرانا شروع کردیا ہے۔

آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (زرعی) اے کے سنگھ نے بتایا ہے کہ غریبوں کی معیشت میں فوری طور سے جان ڈالنے کے مقصد سے ایگری کلچرل سائنس سینٹر کے ذریعہ سے کڑک ناتھ، گرام پریا، راج شری، شری ندھی، اصیل اور ون راجا نسل کے چوزے مہیا کرائے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا