پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرا د کی تعداد 7000 سے تجاوز

0
0

اسلام آباد ، 17 اپریل ( یواین آئی ) پاکستان میں عالمی وبا كووڈ 19 کا قہر گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ رہا اور اس دوران 631 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی جبکہ انفیکشن سے مزید 23 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں كورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7018 ہو گئی ہے اور صوبہ پنجاب كووڈ سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3276 اور 35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ ویسے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبر پختونخوا میں 45-45 ہوئی ہیں ۔ یہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 2008 اور 993 ہے ۔ جمعہ کے روز آئے اعداد و شمار میں بلوچستان میں 305 افراد کوروناوائرس کی زد میں اور پانچ کی موت ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان میں 245 متاثرہ اور تین اموات ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 145 متاثر اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 46 متاثر ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا