فاروق خان نے کٹھوعہ میں کووڈ 19 مخالف تیاریوں کا جائیزہ لیا
حفیظ قریشی
کٹھوعہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اندرون ملک و بیرونی ممالک میں پھنسے اس یونین ٹریٹری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں پر ہیں وہیں پر رہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ درماندہ افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہے اور ان کو واپس لانے کی بھی تیاری جاری ہے۔ فاروق خان نے جمعرات کو ضلع کٹھوعہ میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہماری سب جگہوں پر ہیلپ لائنیں چل رہی ہیں۔ لوگ کنٹیکٹ کررہے ہیں۔ جہاں جہاں بھی ہمارے بچے یا دوسرے لوگ پھنسے ہیں، ایک اندازے کے مطابق درماندہ مسافروں کی تعداد 35 ہزار ہے، اسی طرح بہت سی جگہوں پر ہمارے طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔ تمام درماندہ افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ہم ان کو واپس لانے کی تیاری بھی کررہی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن ان سب سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ جس جگہ پر ہیں وہ وہیں پر رکے رہیں۔ اس گھڑی کا انتظار کریں جب ہم ان کی موومنٹ یقینی بنائیں گے۔ یہ سوچ کر اگر کوئی جموں وکشمیر کے داخلے پوائنٹ پر آتا ہے کہ اس کو یو ٹی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، ایسا کرکے وہ نہ صرف بیماری کو دعوت دیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں بہت سی مشکلوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا’۔ فاروق خان نے درماندہ افراد سے ہیلپ لائن نمبرات کا بھرپور استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘لہٰذا میں پھر ان سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ جہاں ہیں وہیں پر رہیں۔ اگر انہیں کسی دقعت کا سامنا ہے تو وہ ہیلپ لائن نمبرات پر ہم سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ ہم نے آج تک جس جس ریاست یا یو ٹی کے ساتھ کوئی معاملہ اٹھایا ہے تو انہوں نے ہمیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا’۔ دریں اناءفاروق خان نے کٹھوعہ کا دورہ کر کے وہاں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے 23 مارچ کے بعد یو ٹی میں داخل ہونے والے 3200 لوگوں کو کورنٹین سہولیات فراہم کرنے اور دیگر اقدامات اٹھانے کیلئے انتظامیہ کی ستائش کی ۔ مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مشیر نے راشن کارڈ رکھنے والوں ، مائیگرنٹ مزدوروں ، ضرورتمندوں اور دیگر کنبوں کو لاک ڈاو¿ن کے دوران راشن کی فراہمی کے عمل کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے خوراک و امور صارفین محکمے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اے اے وائی اور دیگر کنبوں میں دو ماہ کی مفت راشن فوری طور سے تقسیم کریں ۔ فاروق خان نے کورونا وائیرس وباءسے نمٹنے کیلئے صحت محکمے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا جس میں ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی ، ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں آئسو لیشن سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو تقویت بخشنا شامل ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر او پی بھگت اور سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ 14 دن کا کورنٹین مکمل کرنے والوں کیلئے ایک ایڈوائیزری جاری کریں تا کہ وہ مزید چند دنوں کیلئے اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہیں ۔ انہوں نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں سماجی دوری برقرار رکھنے سے متعلق جانکاری دینے پر بھی زور دیا تا کہ لوگ بنکوں اور دکانوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں جمع نہ ہو جائیں ۔ مشیر نے پی ایچ اور پی ڈی ڈی محکموں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاو¿ن کے دوران کورنٹین مراکز پر بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائیں تا کہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس سے پہلے فاروق خان نے لکھن پور کا دورہ کیا اور وہاں لاک ڈاو¿ن کے تناظر میں کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ لکھن پور میں اشیائے ضروریہ سے لدھے ٹرکوں اور ایمبو لینس گاڑیوں کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھن پور کورنٹین مراکز کا بھی دورہ کیا ۔ جی ایم سی کٹھوعہ کے ہسپتال کا دورہ کر کے انہوں نے صحت محکمے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ ضلع کے ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے انہیں لاک ڈاو¿ن کے دوران عوام کی بہبود کیلئے کئے جا رہے اقدامات سے روشناس کرایا ۔ انہیں بتایا گیا کہ آئی سی ڈی ایس کے تحت آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر گھر گھر جا کر بچوں اور حاملہ خواتین کے علاوہ دیگر مستحقین کو خشک غذا فراہم کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ لیبر محکمہ ڈی بی ٹی کے ذریعے سے 3476 مستحقین میں مالی معاونت بھی تقسیم کر رہا ہے ۔ اس موقعہ پر لکھن پور میں کنٹرول روم کے نامزد افسران ارون منہاس اور اروند کروانی ، ایس ایس پی کٹھوعہ شلیندر مشرا کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔