کشمیر: لاک ڈاؤن سے پھولوں اور میوہ درختوں کے کاروبار سے جڑے افراد کو بھاری نقصان

0
0

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) کورونا قہر کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں وہیں رواں سیزن کے دوران مخلتف اقسام کے پھولوں اور میوہ درختوں کے پودوں کی نرسریاں تیار کرنے اور بیچنے والوں کا روزگار بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔

بتادیں کہ وادی میں روان سیزن کے دوران ہی مختلف قسم کے پھولوں اور میوہ درختوں کے پودے لگائے جاتے ہیں۔

محمد اشرف نامی ایک باغبان، جو اس سیزن میں لوگوں کے باغوں میں کام کرکے اچھی خاصی کمائی کرتا تھا، نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘میں اس سیزن میں لوگوں کے باغوں میں کام کرکے اچھی خاصی کمائی کرتا تھا جس سے میرے گھر کا گذارہ اچھی طرح ہوتا تھا لیکن امسال لاک ڈائون کی وجہ سے تمام لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا