راجوری پونچھ کی سرحدوں پر جنگ جیسی صورتحال 

0
0
 عوام کرونا سے لڑے یا گولہ باری سے ڈرے؟
ناظم علی خان
پونچھ؍؍کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی اور شلنگ کے باعث جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ منگلوار رات کو ایک مرتبہ پھر سر حدی اضلا ع راجوری اور پونچھ کے بالاکو ٹ اور منجا کو ٹ سیکٹر وں میں حد متارکہ پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحدی علاقہ دہل اُٹھا ۔ آر پار شدید فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں لڑکی سمیت دو افراد شدید طور زخمی ہو گئے ۔ اد ھر میں مینڈھر بس اڈا کے نزدیک دریا میں زندہ مارٹرشل برآمد ہوئی جس کے بعد اس کو فو ج نے ناکارہ بنا یا گیا ۔ ہند پاک سرحدوں پر پاکستان اور بھارت کے افواج کے مابین شدید کشیدگی بنی ہوئی ہے ۔منگلوار رات کو ایک مرتبہ پھر راجوری اور پونچھ اضلاغ کے بالاکوٹ ، مینڈھر اور منجاکو ٹ کنٹرول لائن پر دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں پر نشانہ بناتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ شدید گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی علاقہ دہل اُٹھا اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران فو جی تر جمان جمو ںنے بتایا کہ منگلوار رات 9بجلر 15منٹ پر پا کستانی افو اج نے جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بالاکوٹ اور منجا کو ٹ سیکٹرو ںپاکستان نے بلا اشتعال گولہ باری کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھولے اور پاکستانی فوجی بینکروں کو نشانہ بنایا ۔ جبکہ آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے  گو رنمنٹ  میڈیکل کالج اسپتال راجو ری منتقل کیا گیا ۔ جبک مینڈھر بس اڈا کے نزدیک دریا کے کنارے ایک زندہ شل بر آمد کر لی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنا گیا۔، لو گو ں کے مطابق بد ھوار صبح کچھ بچو ں نے نالہ کے کنارہ پر پڑے زندہ ما رٹر شیل کو دیکھا جس کے بعد لو گو ں نے سڑک پر پٹرولنگ کر رہی آئی  ٹی بی پی کے جو انو ں کو خبر دی ۔ اور پھر پو لیس  اور مقامی آر آر کے فو جی افسر اور جو ان مو قعہ پر پہنچ گئے ۔ جس کے بعدآرمی بم اسکواڈ وہاں پہنچا اور مارٹر شیل کو  بلا سٹ کر دیا۔لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا کہ اگر وہ بر وقت کا روائی نہیں کر تے تو ایک بڑا حا دثہ ہو جا تا ۔ اور فو ج نے ایک بڑ احا دثہ ہونے بچا لیا ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا