دھرم شالا،15اپریل(یواین آئی)تبتی روحانی گرو دلائی لاما نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران کی گھڑی میں صرف دعا کرنا کافی نہیں ہے اور جہاں تک ممکن ہو ہر شخص کو سماج اور ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا۔
یہاں جاری بیان میں دلائی لاما نے کہا،’’بودھ ہونے کے ناطے میں استحکام میں یقین رکھتا ہوں۔
میں نے اپنی زندگی میں کئی لڑائیاں اور خطرے ختم ہوتے دیکھے ہیں اور آخر میں کورونا وائرس کا بحران بھی ختم ہوگا۔