کورونا وائرس : دنیا میں سوا لاکھ افراد کی موت، 19.75 لاکھ متاثرین

0
0

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 15 اپریل (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ یعنی125691 ہو گئی ہے اور اب تک 1975970 افراداس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 4.73 لاکھ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 11439 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 377 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں اب تک 1306 افراد اس وبا سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ اموات یہیں ہوئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا