مینڈھرسے لاپتہ دوشیزہ بازیاب، پنجاب سے نوجوان گرفتار

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پولیس نے آج کامیابی کے ساتھ ایک خاتون کو بازیاب کرایا اور پنجاب سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے بنولہ گاؤں میں ایک دوشیزہ مبینہ طور پر اس کے والدین کے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور بعد میں اہل خانہ نے یہ الزام لگایا تھا کہ اسے پیشہ سے ایک مقامی نوجوان ڈرائیور نے اغوا کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیش کے دوران، پولیس نے خاتون اور مبینہ اغوا کار کی پنجاب میں کہیں موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری لباس میں ملبوس مینڈھر سے پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے خاتون کو بازیاب کرالیا اور نوجوان کو گرفتار کرلیا۔پکڑے گئے نوجوان کی شناخت اعجاز مصطفی ولد غلام مصطفی ساکنہ مینڈھر، ضلع پونچھ کے گاؤں بنولا کے طور پر کی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق پولیس ٹیم ان دونوں کو مزید تفتیش کے لیے مینڈھر منتقل کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا