سرنکوٹ حادثہ پر ضلع پونچھ کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

0
0

ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحص?ل سرنکوٹ میں ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 تک جا پہنچی ہے۔ اس موقع پہ ضلع پونچھ کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔ ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی چیئرپرسن تعظیم اختر نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے جملہ لواحقین کے ساتھ اس دکھ بھری گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک اس حادثہ میں دار فنا کو الوداع کہنے اور دار بقا کو لبیک کہنے والوں کی بخشش فر مائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تعزیت کرنیوالوں میں ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی چیئرپرسن تعظیم اختر، مسعود چوہدری ، ڈی ڈی سی ممبر بلاک لورن چوہدری ریاض بشیر ناز ، بی ڈی سی چیئرپرسن لسانہ نور جہان ، ڈی ڈی سی ممبر لسانہ رخسانہ کوہلی ، بی ڈی سی ساتھرہ فریدہ چوہدری ، سرپینچ سلونیاں بی نسیم چوہدری ، سماجی کارکن واحدہ مغل ، سماجی کارکن وقاراحمد چوہدری ، سماجی کارکن زاہدہ خانم ، سماجی کارکن چوہدری رزینہ گل ، گلناز چوہدری ، ناظمہ چوہدری و دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا