لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ دکانداروں کی راحت رسانی کیلئے اقدامات کرے:اشوک کول
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے سرینگر کے زینہ کدل علاقے میں بھیانک آتشزدگی میں خاکستر ہوئے دکانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دکانداروں کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔اپنے ایک بیان میں بی جے پی کے جنر ل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ زینہ کدل علاقے میں آگ سے ہوئے دکانداروں کونقصان انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام متاثرہ دکانداروں سے کہہ رہا ہوں کہ و ہ اس نقصان کی برپائی کیلئے کمر بستہ ہو جائیں اور حوصلہ رکھ کر ایک نئی شروعات کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ دکانداروں کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔