مقررین نے سائبر خطرات کی مختلف اقسام کے بارے میں بات کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی کنجوانی کے سائبر سکیورٹی سیل نے نے خود انحصار بھارت کمیٹی کے تعاون سے کالج کے قابل پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی سرپرستی میں سائبر چوری پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔اس موقع پرپنکج گپتا (سکیل-3 آفیسر جموں وکشمیر بنک) اوروکاس دتہ (ڈائریکٹر، ہورائزن انسٹی چیوٹ) سیمینار میں ریسورس پرسن تھے۔وہیں کالج کے پرنسپل نے ریسورس پرسن کو خوش آمدید کہا اور اپنا قیمتی وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران پنکج گپتا نے اپنی تقریر میں سائبر خطرات کی مختلف اقسام کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے آن لائن ادائیگیوں کے دوران برتی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا اور اب تک ہونے والے سائبر کرائمز کی مختلف مثالیں بھی پیش کیں۔ وہیںوکاس دتہ نے اپنی حوصلہ افزا گفتگو میں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل کی کوششوں کے لیے اپنی تیاریوں میں مستقل مزاجی سے رہیں اور خود انحصاربھارت ابھیان کے تحت مختلف اسکیمیں متعارف کروائیں۔تاہم سیمینار میں کالج کے سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔