نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھم پور؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کی این ایس ایس رضاکارودھوشی دھیمندختر جوگندر کمار جو جموں یونیورسٹی سے سمسٹر پنجم کی طالبہہیںاور نیشنل انٹیگریشن کیمپ 2022 میں کالج کی نمائندگی کی۔واضح رہے اس کیمپ کا انعقاد چودھری چرن سنگھ ہریانہ ایگریکلچریونیورسٹی، کالج آف ایگریکلچر، بلوال، ہریانہ میںقومی یکجہتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں نمائندگی کی جیسے جموں و کشمیر کی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنے والے مقامی رقص، پوسٹر سازی کے واقعات اور ٹرانس جینڈرز کی زندگیوں کی عکاسی کرنے والے ڈرامے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے میراتھن اور سی پی آر، خون کے عطیہ اور ہائیڈروپونکس کے بارے میں بیداری کے مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لیا۔اس سلسلے میںڈاکٹر ادھے بھانو پرنسپل جی ڈی سی رام نگر، پروفیسر سریش کمار ڈوگر، پروفیسر آدتیہ شرما، پروفیسر ہری سنگھ اور کالج کے این ایس ایس پی او پروفیسر ریتیکا مہاجن نے ان کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا