منہاس نے مرکزی وزیر دفاع سے ملاقات کی

0
0

سرحدی علاقوں کے لیے فوج کی بھرتی ریلی شروع کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) اور سابق ریاستی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں و کشمیر شمشیر سنگھ منہاس نے آج نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ تاہم آدھے گھنٹے کی میٹنگ میں منہاس نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مرکزی وزیر دفاع سے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کے لیے فوج کی بھرتی ریلی شروع کرنے پر زور دیا۔ منہاس نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے بے چین ہیں اور جوش اور جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔منہاس نے مرکزی وزیر دفاع سے جموں و کشمیر کے لیے مزید ایک درجن آرمی اسکولوں کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی اور فیس کے ڈھانچے کو کم کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ یہ کیندریہ ودیالوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس، سینٹر ریزرو پولیس فورس اور جموں کشمیر پولیس کے سیکورٹی اہلکاروں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دیا جانا چاہئے اور اگر ممکن ہو تو ان کے لئے کوٹہ بھی ہونا چاہئے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا