بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کی عبداللطیف کی حراستی موت پر انتظامیہ کو پھٹکار

0
0

ملزم کی حراستی موت پر عہدیداران سے کیا کورٹ نے جواب طلب
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع بار ایسوسی ایشن کشتواڑ نے ضلع کورٹ کمپلیکس کشتواڑ میں عبدالطیف ساکنہ پارنہ چنگام کی حراستی موت کے واقعہ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ بار ایسوسی ایشن کشتواڑ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عبداللطیف ساکنہ پارنہ چنگام کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ چھاترو کی پولیس نے مبینہ طور پر گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں ان احکامات کے تحت انہیں پولیس تحویل میں دیا گیا تھا کہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے لیکن ریمانڈ کی درمیانی مدت میں دوران مذکورہ شخص کی پولیس لاک اپ میں موت واقع ہوئی۔ بار ایسوسی ایشن کشتواڑ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مذکورہ شخص کی حراستی موت کی کوئی رپورٹ ریمانڈ عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی سیکشن 176 سی آر پی سی کی ذیلی سیکشن 1 اے کے حوالے سے انکوائری کے لیے کوئی موثر اقدامات متعلقہ قانونی حکام نے شروع کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کی طرف سے پرنسپل سیشن جج کے سامنے سامنے ایک درخواست پیش کی گئی اور پولیس تھانہ چھاترو کی پولیس سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد، عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور قانون کی لازمی شق کی خلاف ورزی کے پیش نظر سیکشن 176 سی آر پی سی کے ذیلی سیکشن 1 اے کے تحت وضع کردہ قانون، ریمانڈ کے حکم کی خلاف ورزی پر بھی عدالت نے ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی کشتواڑ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ چھاترو کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تاکہ وہ بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کے ذریعے پیش کی گئی درخواست کی روشنی میں اپنا موقف بیان کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا