بی آر او نے اسٹراٹجک اہمیت والی سرینگر-لیہ شاہراہ کو کھولا

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے لداخ کو پوری دنیا سے ملانے والی استراتجک اہمیت کی حامل سرینگر لیہ شاہراہ کوکھول دیا ہے ۔ 425 کلومیٹر لمبی اس شاہراہ کے کھلنے سے لداخ میں درکار سامان لے جانے میں آسانی ہوگی۔ گذشتہ سال دسمبر میں زوجیلا پاس پر شدید برف باری کے باعث شاہراہ بند کردی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر تیل کے 18 ٹینکر اور دیگر ضروری سامان کو زوجیلا پاس سے لیہ اور لداخ بھیجا گیا ہے ۔ لداخ ڈویژنل کمشنر کے مطابق ، مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ میں ضروری اشیا کے ذخیرے کی وجہ سے ، اس راستے کو جلد ہی کھولنا ضروری تھا۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، پروجیکٹ بیکن اور پروجیکٹ وجک کی ٹیم نے ساڑھے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر زوجیلا کے آس پاس شاہراہ سے تازہ برف ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے قابل بنادیا ہے ۔ اس سال خطے میں برف باری نے گذشتہ چھ دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بی آر او کے پروجیکٹ بیکن کے تحت گگن گیر سے زیرو پوائنٹ تک برف ہٹانے کا کام کیا گیا تھا جبکہ پروجیکٹ وجیک کے تحت برف کو دراس کی طرف سے ہٹایا گیا تھا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا