ملک میں گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1876 مریض صحتیاب

0
0

نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,876 مریض کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد 674 کم ہو کر 14704 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ایک ہزار 233 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43023215 ہو گئی جبکہ 1876 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 42487410 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 31 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 521101 ہو گئی ہے ۔ ملک میں شرح اموات1.21 فیصد، شفایابی کی شرح 98.75 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد ہے ۔
کیرالہ میں گزشہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 126 کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 4387 رہ گئی ہے۔ وہیں 528 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6459585 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 67844 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 63 بڑھ کر 1698 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 104 مریضوں کے صحت یاب ہونےسے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903651 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40052 ہو گئی ہے۔
آسام میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1356 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 716201 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6639 پر مستحکم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا