90 ہزار ٹن گندم برآمد کرنےکا فیصلہ

0
0

نئی دہلی،11 اپریل (یواین آئی) حکومت نے اس سال گندم کی اچھی پیداوار کو دیکھتے ہوئے 90 ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گندم کی ضرورت سے زیادہ پیداوارہونےاورکئی ریاستوں میں گزشتہ سال کے گندم کا ذخیرہ بچا ہونے سے اس بار افغانستان اورلبنان کو 90 ہزار ٹن برآمد کیا جائے گا۔ افغانستان کو 50 ہزار ٹن اورلبنان کو 40 ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس سال ملک میں گندم کی پیداوارضرورت سے زیادہ ہوئی ہے. دوسرے ممالک سےمانگ کی بنیاد پرنیفیڈ کو جی 2 جی التزام کے تحت 50 ہزار ٹن گندم افغانستان کو اور 40 ہزار ٹن گندم لبنان کو برآمد کرنے کو کہا گیا ہے۔ ملک میں اس سال تقریبا دس کروڑ ٹن گندم کی پیداوار کا اندازہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا