’کانگریس رہنما لاک ڈائون متاثرین کی مسلسل مدد کریں‘

0
0

معاشی بحران میں اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات بھی بڑھیں گی : سونیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے ریاستی صدور سے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب معاشی بحران میں اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات بھی بڑھیں گی لہٰذا انھیں عوام کی مصائب و آلام دور کرنے کے مقصد سے جہد مسلسل سے کام لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت پہلے سے ہی سست ہے اور لاک ڈائون کے سبب اس پر بہت زیادہ اثر پڑنے والا ہے لہٰذا واضح نظر آرہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سبھی کو تیار رہ کر عوام کی تکلیف میں، ان کا ساتھ دینا ہوگا اور ان کی مصیبتوں کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں کانگریس کے ریاستی صدور کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ میں نے اور سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خطوط لکھ کو کچھ مشورے بھی دیے ہیں۔ امید ہے کہ حکومت اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے منصوبہ بنائے گی۔ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کو ہے۔ انہوں نے کانگریس کے ریاستی صدور سے ان کی ریاستوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت کی کوششوں کی معلومات لی اور کہا کہ اس بات پر توجہ دینا ہے کہ پارٹی کس طرح سے اس لڑائی میں زیادہ زیادہ ممد و معاون ہو سکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا