اپنی پارٹی ڈومیسائل قانون میں ابھی مزیدترمیم کی متمنی

0
0
ہم جموں وکشمیرکیلئے روزگاراورزمینوں کے تحفظ کی ضمانتیں چاہتے ہیں:رقیق خان
محمد جعفر بٹ؍ ابراہیم خان
جموں؍؍اپنی پارٹی کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کی درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔اپنی پارٹی کے ممبررقیق احمد خان نے نمائیندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی اس مقصد سے قیام میں لائی گئی ہے تاکہ جموں و کشمیر کی عوام کو جن مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے انہیں چھٹکارا دلایا جائے۔انہوں نے ڈومیسائیل قانوں کو لے کر مررکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ سرکار نے اس میں ترمیم کی اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں مذید ترمیم کی جائے اور ہماری پارٹی کے چیف سید الطاف بخاری اس قانوں کو لے کر جلد ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی پارٹی کا کوئی شخص وزیراعظم سے نہیں مل سکتا لیکن لاک ڈاون کے ختم ہوتے ہی ہم ریاست کے تمام مسائیل کو لے کر مودی جی سے ملاقات کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے مسائیل پر سرکار غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب یہاں کی عوام کو کوئی مشکلات پیش آتی ہے تو باقی پارٹیاں صرف  ٹویٹر تک ہی ان مسائیل کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں لیکن اپنی پارٹی کی ملاقات ایک بار وزیر اعظم سے مودی سے ہو چکی ہے اور اس ملاقات میں جموں و کشمیر کے تمام مسائیل کو زیر بحث لایا گیا تھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ہمارے سارے مسائیل پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے4gانٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مودی جی سے اس بارے میں بھی بات کی ہے ،ہمیں پتا ہے کہ کے 4gانترنیٹ خدمات معطل ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباء کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہمیں مرکزی سرکار سے پوری امید ہے کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی 4gانٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔ریاست کا درجہ واپس دلانے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی ریاست کے تمام مسائیل کو لے کر بڑی سنجیدگی سے کام لے گی،ہمیں ہماری ریاست کا درجہ بھی واپس ملے گا اور دفعہ370اور35Aکی منسوخی کے بعد یہاں پر جو بھی قانوں لاگوں کئے گئے ہیں ان سب کو ہٹایا جائے گا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کرونا وائرس سے نپٹنے کے لئے عوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں ہی رہیں لاک ڈاون کو بھر پور احترام کریں،اور انتظامیہ کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاک اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔واضح رہے کہ رقیق احمد خان اپنی پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے جموں و کشمیر کے این۔ایس۔یو ۔آئی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا