ملک میں کوروناسے 206اموات، 6761متاثر

0
0
24گھنٹوں میں37اموات،اب تک516صحت یاب
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس (کووڈ -19) متاثرین کی تعداد میں896سے زائد کے اضافے کے ساتھ ہی یہ تعداد 6761 تک پہنچ گئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 206لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس کا قہر ملک کی 31ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے896نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6761معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان میں 71غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کوروناوائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 37لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 206ہو گئی ہے ۔ ابھی تک کورونامتاثرہ 516 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ملک میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا