14دِن سے زیرنگرانی میں تھے،منفی رپورٹیں آنے کے بعد ہرسوراحت کاسماں
ناظم علی خان
پونچھ گر لز ہائید سیکنڈری سکول مینڈھر میں وقائم قرنطینہ مرکز سے 11افراد کو جمعرات سے14دن مکمل کر نے کے بعد رخصت کیا گیا ہے ،۔ واضع رہے کہ تمام افراد کا ٹسٹ کیا گیا تھا جس میں تمام کی رپو رٹ منفی ہے جس کے بعد تمام کو گھر رخصت کیا گیا ہے جبکہ ان کو ہدائت دی گئی ہے کہ تمام اپنے گھرو ں میں رہیں گئے اور تمام افراد کے ہا تھو ں پر گھر میں قرنطینہ کے مہر لگا ئی گئی ہے۔ایک افرادنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج گھر جارہے ہیں اور ہمیں یہاں رکھا گیا ہے اور ہما رے خیال بھی رکھا گیا ہے ، ہم آپ سب کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ بھی ڈاکٹروں کی بات سنیں جیسے وہ کہتے ہیں آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو ان کے مطابق چلنا چاہئے جو ان کو بتایا گیا ہے۔ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جندال نے تصدیق کی ہے کہ یہ 11 افراد گذشتہ 14 دن سے قرنطینہ مرکز میں تھے جن کے ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سب کا منفی آئے ہیں۔ اور انہیں یہاں سے فارغ کرنے اور گھر میںقرنطینہ میں رہنے کی ہد ئت دی گئی ہے۔ واضع رہے کہ ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ نے بی جمعرات شام کو قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی پونچھ، ایس ڈی ایم مینڈھر، ایس ڈی پی او مینڈھر، تحصیلدار مینڈھر اور کئی افسر ان مو جود تھے