دن رات ، 365 دن کام کرتی ہیں تمنا بھاٹیہ

0
0

ممبئی، 9 اپریل (یو این آئی) اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگار نہیں ہیں اور سال کے 365 دن کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ الگ الگ فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی صلاحیت اور اداکاری سے ایک بہترین نمونہ پیش کرنا چاہتی ہیں۔

تمنا نے کہا وہ ساؤتھ کی فلموں میں بھی مختلف طرز پر کام کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا میں کسی ایک طرز یا شیلی میں محدود رہ کر نہیں رہنا چاہتی۔
فلموں کے تئیں میرے اندر ایک جنون رہتا ہے۔
اور میں خود کو کبھی بھی ایک انڈسٹری تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔

تمنا نے کہا کہ میں نے اپنے بارے میں ایک بڑی عجیب خبر پڑھی تھی کہ میں بے روزگار ہوں۔
میں سال میں 365 دن کام کرتی ہوں۔
میں کسی سے ریس نہیں کرنا چاہتی ۔
اور نہ ہی میں خود کو ثابت کرنا چاہتی ہوں۔
میں اپنے طرز پر اپنا کام کرتی ہوں ۔
میرے لئے اداکاری معنی رکھتی ہے ،انڈسٹری نہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا