کپوارہ میں جاں بحق ہوئے فوجی جوانوں کو فوج کا خراج عقیدت

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍ فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں 5 اپریل کو ایک تصادم آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے پانچ فوجی اہلکاروں کو بدھ کے روز شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں در اندازی کے دوران جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہوئی اس تصادم آرائی کے دوران پانچ جنگجو بھی ہلاک ہوئے تھے۔ایک فوجی ترجمان نے یو این آئی کو بتایا: ‘بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران کپواڑہ میں شہید ہوئے پانچ فوجی جوانوں صوبیدار سنجیو کمار، حوالدار دیوندر سنگھ، پیرا فوجی بال کرشن، پیرا فوجی امیت کمار اور پیرا فوجی چترپال سنگھ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا’۔فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے اس موقع پر کہا کہ ان جوانوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ بھارتی فوج کی روایتی شان اور علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کے اجساد خاکی ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روا نہ کئے جائیں گے جہاں ان کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا