بجبہاڑہ گرنیڈ دھماکہ،سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

0
0

شاہ ہلال

اسلام آباد (اننت ناگ)// جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں اس وقت خو ف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب اسلحہ برداروں نے گوری وان میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس ، فورسز اور فوجی اہلکاروں نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی۔ نمائندے کے مطابق جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں جنگجوئوں نے منگل کو 5بج کر 45منٹ پر گوری وان کے نزدیک سی آر پی ایف پر ایک گرنیڈ داغا جو سڑک پر زوردار دھماکہ سے پٹھ گیا۔ذرائع نے نمائندے کو بتایا کہ گوری ون بجبہاڑہ کے نزدیک اچانک نامعلوم بندق بردار نمودار ہوئے جنہوں نے90BN سے وابسطہ سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر گرنیڈ داغا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ،ذرایع نے بتایا کہ گرنیڈ داغنے کے ساتھ ہی بندوق برداروں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میںہیڈ کانسٹیبل شدید طور زخمی ہوگیا،جن کی شناخت شیو لال کے بطور ہوئی ہیں، اگرچہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مذکورہ اہلکار کی نازک حالت دیکھ کر اسے گورمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں پر دوران علاج مذکورہ اہلکار زخموں کی تاب نا لاکر دم تو ڈ بیٹھے ۔ادھر واقع کے فوراََ بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی تھی جو کافی دیر تک جاری رہا۔س واقعہ کے بعد پورے ضلع میں سیکورٹی چوکنا کر دی گئی ہے اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا