جموں و کشمیر ترقی کے شاندار سفر پرگامزن : کویندر

0
0

سینک کالونی وارڈ نمبر 70 میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ شروع کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی اور حکومت نے اتنا کچھ نہیں کیا جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو ترقی کے شاندار سفر پر گامزن کرنے کے لیے پورا کیا ہے جس میں بنیادی، خدمات، سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود نے نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نیجموں کے وارڈ نمبر 70، سینک کالونی میں علاقے کے سرکردہ لوگوں کی موجودگی میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ شروع کرنے کے بعد یہ بات کہی۔وہیںاجتماع سے بات کرتے ہوئے، کویندر نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں گزرا جب یوٹی میں لوگ محض بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے تھے لیکن نام نہاد کشمیر کے مرکزی لیڈروں نے اس سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ملک کی حکمرانی سنبھالنے کے فوراً بعد حالات نے خوشگوار موڑ لیا خاص طور پر جموں و کشمیر میں جو پی ایم کے دل کے قریب ہے کیونکہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ہر اقدام کو یوٹی میں پہنچنا چاہئے۔ کویندر نے کہا کہ یہ صرف ایک شروعات ہے کیونکہ جلد ہی لوگوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی اور پیشرفت پر مزید حیرت ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا