پہلے باشندگان ملک کو ضروری ادویات کی فراہمی ہو: راہل

0
0

نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات ہائڈراکسی کیلوروکوین کیہندوستان سے سپلائی نہ ہونے پر جوابی کارروائی کی دھمکی کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی کے دباؤ میں آئے بغیر پہلے اپنے شہریوں کی زندگی بخش ادویات دستیاب کرانی چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا کہ سب سے پہلے ہماریشہریوں کی ضرورت پوری ہونی چاہئے اور ان کو مناسب مقدار میں ضروری ادویات ملنی چاہئے اس کے بعد ہی ضرورت مندملکوں کی مدد کی جانی چاہئے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا،”دوستی میں بدلہ نہیں ہوتا۔ ہندوستان کو بحران کے وقت تمام ضرورت مند ممالک کی مدد کرنی چاہئے لیکن پہلے ہم وطنو کے لئے کافی مقدار میں زندگی بخش ادویات دستیاب ہونی چاہئے“۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان نے ہائڈراکسی کیلوروکوین ادویات کی برآمد سے پابندی نہیں ہٹایا تو وہ جوابی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس دوا کا استعمال کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں کیا جا رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس دوا کی فراہمی کے لئے اپیل کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا