برلن، 6 اپریل (اسپوتنک) جرمنی میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3677 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 95391 ہو گئی جبکہ 92 نئے لوگوں کی موت کے ہلاک شدگان کی تعداد 1434 ہوگئی ہے۔
جرمنی کے كوبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق باویریا میں 24974، نرتھ ہین ویسٹ فالیا میں 19384 اور بڈین -وورٹمبرگ میں 19395 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ وہیں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 3670 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جرمنی اٹلی اوراسپین کے بعد اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یوروپی ملک ہے۔ پورے یورپ میں اب تک 620000 لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان هاپكنزگ یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھرمیں اب تک 1،274،923 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 70 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
خیال رہے عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قراردیا تھا۔
اسپوتنک،اظ