ڈومیسائل قانون خطرناک

0
0

اصلی ارادوں کی تصویر کشی کرتا ہے: :فردوس ٹاک
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں وکشمیر میں بار بار ہونے والے اترا چڑھائوپر حکمران بھاجپا پر تنقید کرتے ہوئے ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ترمیم شدہ قانون نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کے پیچھے اصل ارادے کو پیش کیا ہے۔اسی ضمن میں پارٹی ترجمان فردوس ٹاک نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جس طرح سے ایک نئی ملازمت اور رہائشی پالیسی کا اعلان کیا ہے اس سے اب صاف طور پر اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ نئی دہلی میں معاملات کی حکمرانی کرنے والے لوگ جموں و کشمیر کے ساتھ انتہائی سنجیدگی اور ذہانت کے بغیر معاملات طے کر رہے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ جو قانون بارہ ملین لوگوں کیلئے بنایا گیا تھا ایسا تھا کہ 72گھنٹے کے اندر ہی بدلنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل قانون اپنی ترمیمی شکل میں خطرناک ہے اور اقتدارمیں بیٹھے لوگوں کے اصلی ارادوں کی تصویر کشی کرتا ہے جبکہ ڈومیسائل قانون کی بنیاد میں اب تک بھی تبدیلی نہیں لائی گئی جہاں بیرون ریاست کے یہاں پندرہ برسوں سے رہنے والے لوگ بھی ملازمتوں میں برابر کے حقدار ہونگے ۔ٹاک نے مزید کہا کہ یہ قانون مقامی نوجوانوں کیلئے تباہ کن سیلاب کے دروازے کھولنے کے مانند ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا