نئی دہلی ، 4 اپریل ( یواین آئی ) ملک کے سیلف ہیلپ گروپوں نے کورونا وائرس (كووڈ -19) سے لڑنے کے لئے ایک کروڑ 32 لاکھ ماسک یتار کئے ہیں ۔ ملک کی 24 ریاستوں کے 399 اضلاع میں نیشنل رورل لیولی ہڈ مشن سے منسلک گروپوں کے ارکان نے اس کام کو انجام دیا ہے ۔ چودہ ہزار 522 گروپوں کے 65936 ارکان نے دس دن میں یہ کام کیا ہے جن میں بہار، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، گجرات، کیرالہ ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے کارکن بھی شامل ہے ۔ ماسک بنانے میں پہلے نمبر پر تمل ناڈو ہے جہاں 32 اضلاع میں 2601735 ماسک تیار کئے گئے ۔ دوسرے مقام پر سب سے زائد 2541440 ماسک آندھرا پردیش کے پانچ اضلاع میں تیار کئے گئے ۔