گھریلو پریشانی کے کارن جان گنوانے جارہی تھی خاتون: پولیس
لازوال ڈیسک
اکھنور//دریائے چناب میں خودکشی کرنے جا رہی ایک خاتون کو پولیس نے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے گھر سے کسی گھریلو پریشانی کے کارن اپنی جان گنوانے چلی تھی۔واضح رہے اکھنور کی ایک خاتون جو اپنے کسی گھریلو معاملے کے کارن خودکشی کرنے گئی تھی کو ایس ڈی پی او اجے شرما کی قیادت میں پولیس نے خودکشی سے پہلے ہی پکڑ کر ایک قیمتی جان بچائی جس پر مقامی عوام نے پولیس کی سراہنا کی۔