سرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کی جائیں

0
0
لوگ زبردست اور گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں: فاروق عبداللہ
یواین آئی
سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گریز، کرناہ، تلیل، کنزلون، مرکوت اور دیگر سرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کرنے ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ مسلسل منقطع رہنے سے مذکورہ علاقوں کے لوگ زبردست اور گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک طرف غذائی اجناس اور ضروریاتِ زندگی کی کمی ہے جبکہ دوسری جانب ادویات کی قلت بھی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے بیمار علاج و معالجہ کے لئے دوسری جگہوں پر جانے سے قاصر ہے، جس نے لوگوں کی پریشانوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بیکن اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ان علاقوں کا سڑک رابطہ جنگی بنیادوں پر بحال کرکے وہاں ضروریات زندگی کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقوں کرناہ، کیرن اور ٹنگڈار کے سڑک رابطوں کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے لوگ بھی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات سے دوچار ہیں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا