ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے لکھن پور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا

0
0

رپورٹنگ کے تیس منٹوں کے اندر اشیائے ضروریہ کے ٹرکوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

جموں حکومت کے ایک بیان کے مطابق جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹری کو جانے والی اشیائے ضروریہ کی ٹرکوں کی نقل و حمل آسان بنانے کیلئے 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم لکھن پور میں قائم کیا گیا ہے ۔ رپورٹنگ کے 30 منٹوں کے اندر ان ٹرکوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا ۔ اس کنٹرول روم کے ساتھ فون نمبرات 01922-285329,01922-285330 اور ای میل controlroomlakhanpur@gmail.com کے ذریعے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم لکھن پور میں تمام ڈرائیوروں اور کلینروں کی طبی جانچ یقینی بنائے گی اور انہیں آگے جانے والے سفر کیلئے ضروری پاس بھی اجراءکرے گی ۔ لکھن پور میں اس مقصد کیلئے معقول تعداد میں طبی سکریننگ یونٹ اور فیسلی ٹیشن کاو¿نٹر قائم کئے گئے ہیں ان یونٹوں میں مختلف محکموں کے افسران موجود رہیں گے جن میں سول ، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں ۔ سیکورٹی صورتحال کے مدِ نظر ضلع پولیس کٹھوعہ ان ٹرکوں کی چیکنگ اور سینی ٹائیزنگ کا عمل یقینی بنائے گا ۔ جو افسران لکھن پور میں موجود رہیں گے اُن میں ارون منہاس جن کا سیل نمبر 9419182589 اور اروند کاروانی جن کا سیل نمبر 9906066666 شامل ہیں ۔ ان افسروں کو 24 گھنٹے کنٹرول روم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا