اندور میں 63 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اب تک تین کی موت

0
0

اندور،یکم اپریل ( یواین آئی ) مدھیہ پردیش کے اندور میں 19 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 44 سے بڑھ کر 63 ہو گئی، جس میں اب تک تین کی موت ہو چکی ہے ۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پروین جڈیہ کے مطابق ضلع میں پیر کی رات تک 27 کورونا وائرس متاثرین زیر علاج تھے ، جن کی تعداد منگل دوپہر تک بڑھ کر 44 ہو گئی تھی ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 63 تک جا پہنچی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا