اندور،یکم اپریل ( یواین آئی ) مدھیہ پردیش کے اندور میں 19 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 44 سے بڑھ کر 63 ہو گئی، جس میں اب تک تین کی موت ہو چکی ہے ۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پروین جڈیہ کے مطابق ضلع میں پیر کی رات تک 27 کورونا وائرس متاثرین زیر علاج تھے ، جن کی تعداد منگل دوپہر تک بڑھ کر 44 ہو گئی تھی ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 63 تک جا پہنچی ہے ۔