سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے پیش آنے والی اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے چلتے جاری لاک ڈائون غیر اعلانیہ کرفیو کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
تاہم صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لوگ بھی اپنے گھروں تک ہی محدود رہ کر رضاکارانہ طور پر ‘سول کرفیو’ نافذ کرچکے ہیں۔
وادی کشمیر جہاں کورونا وائرس کے مہلوکین اور متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، میں اتوار کو مسلسل 11 ویں روز بھی مکمل لائون جاری رہا۔
یاد رہے آج کشمیر میں پانچ نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو سرےنگر ،دو بڈگام،ایک بارہمولہ سے ہے اس طرح کل 38 لوگ کرونا سے متائثر ہوگئے ہیں