مذہبی رہنماﺅں سے اجتماعات پر پابندی عائدکی جائے‘

0
0

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے عمل کی کوششیں دوگنی کرنے پر زور :جی سی مرمو
مزدوروں اور نادار لوگوں تک اشیائے ضروریہ پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں :لیفٹیننٹ گورنر کی افسران کو تاکید

لازوال ڈیسک

جموں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج کورونا روکتھام کی کوششوں میں مصروف العمل اَفسران نے کہا ہے کہ وہ اِس مہلک وِبا کو پھیلنے سے روکنے کے عمل کی کوششیں دوگنی کریں اور یونین ٹریٹر ی کے لوگوں کو اس وبا بچائیں۔اِن باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر نے آج یہاں راج بھون میں منعقدہ اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کیول کمار شرما، فاروق خان ، راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا،صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل اتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھی ، پلاننگ ، ڈیولپمنٹ و مانٹیرنگ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف و باز آبادکاری اور تعمیر نو کے انتظامی سیکرٹری سمرن دیپ سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان اور مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چوں کہ کووِڈ ۔19 تیسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس لئے اِس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں میں تیزی لانی ہوگی ۔اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں میں آئیسولیشن اور کورنٹین سہولیات فراہم کرنے میں دوگنی کوشش کرتے ہوئے متعلقہ مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کووِڈ ۔19 کے مشتبہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر ان لوگوں کے نمونوں کا ٹیسٹ عمل میں لایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ہوم ڈیلوری یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ مزدوروں کی بستیوں اور ناداروں لوگوں تک بھی راشن اور اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام ہوسٹلوں میں مقیم طلباءکی صحت کی جانچ کرنے کے لئے موبائیل ایمبولنسوں کی فراہمی بھی یقینی بنائیں اور انہیں راشن و دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے بھی اقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام مذہبی رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی اجتماعات روکنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔انہوں نے تمام علاقوں بالخصو ص کشمیر میں لگاتار فیومگیشن عمل میں لا نے اور باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی سفری تفصیلات حاصل کریں۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ سے کہا گیا کہ وہ گھوڑے والوں ، پالکی والوں ، پٹھوں ودیگر ورکروں میں راشن تقسیم کریں جنہیں یاترا کی معطلی کی وجہ سے مشاہرات نہ مل رہے ہوں ۔میٹنگ میں بتایاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے مستحقین کے لئے اعلان کئے گئے مالی پیکیج پر انتظامیہ موثر طریقے پر کام کر رہی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ کی طرف سے مختلف محکموں میں کام کر رہے ڈیلی ویج بنیادوں پر کام کرنے والے کامگاروں میں اُن کے مشاہرا ت واگزار کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اشیائے ضروریہ کو معمول کے طریقے پر ٹرانسپورٹیشن یقینی بنائی جارہی ہے ۔اس عمل میں مویشیوں کے لئے چارہ بھی شامل ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر کووڈ 19ہسپتال میں ایک کووڈ کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں مریضوں کی تشخیص کا عمل جاری ہے ۔ اس کے علاوہ اِن ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کٹ اور آئیسولیشن بستروں کا بھی وافر مقدار میں انتظام کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا