نئی دہلی دہلی حکومت ضروری خدمات اور اشیائے ضروریات فراہم کرنے والے دوکانداروں کو ای – پاس جاری کرے گی جس سے انہیں دکان کھولنے اور سامان لانے میں مشکلات پیش نہ آئے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کے اس قدم سے لوگوں کو آسانی سے اشیائے ضروری دستیاب ہوتی رہیں گی ۔ دہلی حکومت جلد ہی ہیلپ لائن نمبر جاری کرے گی ۔ دکاندار کو فون کرکے اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا اور حکومت پاس جاری کر دے گی ۔