ریڈی میڈ کپڑوں کی برآمدات پر سود اور ڈیوٹی میں رعایت جاری رہے گی

0
0

نئی دہلی حکومت نے ریڈی میڈ کپڑوں کی برآمدات کے قرض اور ڈیوٹی میں رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقد ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمبل، تولیہ اور رومال جیسے تیار کپڑے اور ملبوسات کے قرض کے سود اور مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ادا کی گئی ڈیوٹی پررعایت 31 مارچ 2020 کے بعد بھی جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈی میڈ اور ملبوسات کے برآمد ات پر ٹیکس اینڈ ڈیوٹی ایگزمپشن اسکیم کے تحت برآمد کنندگان کو رعایت دی جاتی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد یہ مراعات، برآمد ات شدہ اشیائے پر ٹیکس اینڈ ڈیوٹی ایگزمپشن اسکیم ‘روڈٹیپ’ کے لاگو ہونے تک جاری رہے گی ۔ اس اسکیم کا اعلان عام بجٹ میں کیا گیا تھا اور یہ اگلے چند ماہ میں لاگو ہو جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا