کروناوائیرس کے پیش نظر مکمل طور بند تازہ سبزیوں کا فقدان 

0
0
لوگ سڑی گلی سبزیاں خریدنے پر مجبور متعدد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی میں بھی گزشتہ کئی روز کورنا وائرس کے چلتے انتظامیہ نے حفاظتی تدابیر کے طور بازار اور دوسرے کاروباری ادارے بند کرنے کے احکامات صادر کرکے اس پر سختی سے عمل کرنے پر زوردیاجارہاہے۔ جس کو لیکر پولیس سخت چوکس کردی گئی ہے۔ تاکہ لوگوں کی جان کو لاحق خطرہ ٹالاجاسکے۔ اسی اثنامیں سبزیوں دواسازوں گوشت وغیرہ دوکانوں کو کھلا رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں لیکن بازاروں میں عوام خوف کے مارے بہت کم اتی ہے یہاں تک کہ کئی دیہی علاقوں میں لوگ محصور بن کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے سبزیاں بازار سے گلی سڑی ہی ملتی ہیں۔ کیوں کہ گاہکوں کی کم امد سے سبزی سڑ جاتی ہے۔ جس کو دوکادار بیچ دیتے ہیں اس سے جہاں دوسری مشکلات پیداہوتی ہیں  عوام سڑک گلی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہوے ہیں۔منڈی میں تمام تر سبزی فروشوں میں سے اکثر دوکاندار گلی سڑک سبزیاں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جس کو لیکر انتظامیہ کو اس حوالے سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ کروناوائیرس کے علاوہ بھی اس طرح خراب سبزیوں کے استعمال سے بچوں اور خواتین میں مزید بیماریاں پیرا ہونے کا اندیشہ پایاجارہاہے۔ عبدالرشید نے ذرائع کو بتایاکہ اگر انتظامیہ دوکانداروں کو تازہ سبزیاں بیچنے کی ھدائیت نہیں دے سکتے تو سبزی کی دوکانوں کو بھی 31 مارچ تک بند کردیاجائے۔ ورنہ ان سڑی گلی سبزیاں خریدنے سے عوام میں مزید بیماریاں پیدا ہونے کا اندیشہ پایاجارہاہے۔گلی سڑی سبزی اور خراب مخواہ جات پر انتظامیہ کڑی نگاہ رکھے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا