راہل اور پرینکا کی لوگوں سے کورونا وائرس کومتحد ہوکر شکست دینے کی اپیل

0
0

یہ متحد ہوکر کام کرنے اور مہلک بیماری کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کا ثبوت دینے کا وقت
یواین آئی

نئی دہلی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کے عوام سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے لاک دا¶ن سے متعلق سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور متحدہ ہوکر اس وبا کو شکست دینے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر گاندھی اور محترمہ پرینکا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یہ متحد ہوکر کام کرنے اور مہلک بیماری کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کا ثبوت دینے کا وقت ہے ۔ اس مرض کا طبی حل نکلنے تک ہماری ذمہ داری اسے پھیلنے سے روکنے کی ہے ۔ اس لئے اس سمت میں جو بھی سرکاری ہدایت دی جارہی ہیں، ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ۔محترمہ گاندھی نے کورونا وائرس کو وبا بتاتے ہوئے لوگوں سے اس کے تعلق سے خاص احتیاط برتنے اور بیدار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس آفت سے ایک دوسرے کی مدد کرکے نمٹا جاسکتا ہے ، اس لئے کسی بھی متاچر کی جانکاری ملنے پر فوراً متعلقہ محکمے کو باخبر کریں۔ تاکہ متاثر کو فوری طور پر طبی امداد دستیاب کرائی جاسکے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثر اور اس کے کنبے کو کورونا وائرس کی صحیح جانکاری دینے اور اس سے بچنے کے طریقوں کی معلومات وٹ ایپ یا فوفن پر دے دیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان یہ بھی یقینی بنائیں کی حکومت کی جانب سے اعلان لاک ڈا¶ن، کرفیو، گھروں میں رہنے اور دیگر ہدایت پر لوگ سختی سے عمل کریں اور اسے نافذ کروانے میں انتظامیہ کی پوری مدد کریں۔اس دوران کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ماسک اور دیگر آلات کی کمی پر فخر ظاہر کی اور وزیراعظم نریندر مودی سے اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کے کلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا