یوسف جمیل
پونچھ//ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر جنتا کرفیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔جس کو ضلع میں کامیاب پاکر چئیرمین سرسید ایجوکیشن مشن ڈاکٹر سرفراز میر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو اور ایس ایس پی پونچھ رمیشن انگرال اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی ضلع کی عوام کے تحفظ کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر پونچھ میں جنتا کرفیوں کو کامیاب بنانے میں محکمہ پولیس و ضلع انتظامیہ نے بہترین کارکردگی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین بھی اس وباء سے لڑنے کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔ڈاکٹر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں جب تک حالات سازگار ہوں۔