بصیر خان نے سرینگر ائیر پورٹ اور سٹی کورنٹائین مراکز کا دورہ کیا

0
0

کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لیا
کورنٹائین میں مقیم لوگوں کو مکمل تعاون دینے کی اپیل کی
سرینگر پہنچنے پر تمام اہم شخصیات کو سکریننگ کروانے کیلئے کہا
سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج کووڈ 19 کورونا وائیرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صوبائی انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لینے کی غرض سے سرینگر ائیر پورٹ کا دورہ کیا ۔ ہوائی اڈے کے ٹرمنل پر پہنچتے ہی مشیر موصوف کی طبی سکریننگ کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں باقاعدہ طور پر تشخیص کی ٹیسٹ کئے ۔ بصیر خان نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ اسی طرح کا عمل اہم شخصیات اور بیورو کریٹ کے ساتھ بھی جاری رکھا جانا چاہئیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی مسافر طبی سکریننگ کے بغیر ہوائی اڈے سے باہر نہ نکلے ۔ انہوں نے ہر ایک مسافر کو سیلف ڈیکلریشن فارم پُر کرنے کیلئے بھی کہا ۔ اس موقعہ پر مشیر موصوف نے مسافروں کی سکریننگ کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا جو مسافر روزانہ سرینگر ائیر پورٹ پہنچتے ہیں ۔ مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ سرینگر ائیر پورٹ پر پانچ کورونا وائیرس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں معقول تعداد میں ڈاکٹر ، نیم طبی عملہ ، انفرا ریڈ تھرما میٹر ، پرسنل پروٹیشن گئیر ، خصوصی ایمبولینس و دیگر آلات رکھے گئے ہیں انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ کسی بھی مسافر جسے کورونا وائیرس کے اثرات پائے جائیں کو فوری طور کورنٹین بھیجا جائے اور یہ اطلاع اعلیٰ حکام تک تفصیل سے پہنچائی جانی چاہئیں ۔ بعد میں مشیر موصوف نے کورنٹین مراکز کا دورہ کیا اور وہاں مشتبہ مریضوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ مشتبہ مریضوں کیلئے خوراک ، پینے کا پانی ، بستر ، لانڈری و دیگر سہولیات فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان مریضوں کیلئے اعلیٰ سطحی طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن کا انتظام محکمہ صحت نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیا ہے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر مٹو ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سمیہ رشید و دیگر اعلیٰ افسران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا