کورونا وائرس

0
0

جموں وکشمیر میں 3330اَفراد نگرانی میںہیں،4اَفراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں 3330اَفرادکو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اب تک صرف چار معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔نوول کورونا وائرس سے متعلق روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 2465 اَفراد کو ہوم کورین ٹائین میں رکھا گیا ہے جبکہ 44اَفراد ہسپتال کورین ٹائین میں ہیں۔جن 416اَفراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے اُن میں 405اَفراد نے 28 دِن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیاہے کہ 186نمونے ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں جن میں سے178کے نمونے منفی جبکہ اب تک صرف چار معاملات کے نمونے مثبت پائے گئے اور 20مارچ 2020ء تک 3معاملات کی رپورٹیں آنا باقی تھا۔بلیٹن میں نوول کورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) کے تعلق سے عوام کی سہولیت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔ 1075(ٹول فری ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو مرکزی سرکار )، 0191-2549676( یوٹی سطح کا نمبر برائے جموںوکشمیر)،0191-2520982 ( برائے جموں صوبہ ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581( برائے صوبہ کشمیر ) ۔حکومت نے بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری تفصیلات رضاکارانہ طور پر متعلقہ حکام کو دیں اور اگر کسی نے کووِڈ ۔19سے متاثرہ کسی ملک کا سفرکیا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ 14روز تک اپنے گھر میں الگ تھلگ رہے۔ایڈوائزری میں سماجی سطح پر مناسب دوری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اورغیر ضروری سفر کو ترک کریں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اِجتناب کریں۔ علاوہ ازیں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بڑے بڑے اجتماعات سے دور رہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں اور باربار صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔کھانستے یا چھنکتے وقت رومال کا استعمال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اگر کسی شخص کو بخار ہو ، کھانسی آتی ہو یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو وہ جلد از جلد صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔غلط فہمیوں کو دُور کرنے کے لئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکار کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں ۔ یہ جانکاری سرکار کی طرف سے پرنٹ او رالیکٹرانِک میڈیا روزانہ میڈیا بلیٹنوں کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا