ہینڈی کیپڑ ایسو سی ایشن ضلع پلوامہ صدر اسامی کیلئے نوٹفکیشن جاری

0
0

31 مارچ تک فارم بھرنے کی تاریخ مقرر، 5اپریل کو چناء
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍جموں کشمیر ہینڈی کیپڑ ایسو سی ایشن کی طرف سے ضلع پلوامہ کیلئے ضلع صدر اسامی کیلئے نوٹفکیشن جاری۔خواہشمند افراد 31مارچ تک داخلہ فارم بھر سکتے ہیںاور 5اپریل کو الیکشن منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر ہینڈی کیپڑ ایسو سی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے ضلع پلوامہ کیلئے صدر اسامی کیلئے الیکشن نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناخیز افراد جو اس اسامی کیلئے حصہ لینا چاہتا ہے وہ 31مارچ تک فارم بھر سکتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2اپریل کو فارموں کی جانچ پڑتا ہوگی اور 5اپریل کو چنائو کیا جائے گا۔ الیکشن کے بعد چُنے گئے صدر کو اختیار ہوگا کہ وہ ضلع پلوامہ میں باقی باڑی کا چنائو کرنے کا حقدار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسو سی ایشن کا اگر کسی کے پاس لیٹر پیڈ یا دیگر کاغذات ہونگے وہ 31مارچ سے پہلے ہینڈی کیپڑ ایسو سی ایشن ہیڈ آفس نوپورہ دولت آباد سرینگر میں پیش کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا