انسان کی حیثیت وائرس کے سامنے کمتر: جسٹس مشرا

0
0

نئی دہلی ؍؍ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ہم جدید ترین اسلحہ بنا سکتے ہیں لیکن وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر 100 سال میں اس طرح کی وباء پھیلتی ہے۔جسٹس مشرا نے کہا ، ‘‘انسان کی حیثیت ان وائرس کے سامنے کمتر پڑ جاتی ہے۔ آپ ہتھیار تو بنا سکتے ہیں لیکن آپ اس مہلک وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔ ‘‘انہوں نے ایک سماعت کے دوران عدالت میں وکیلوں کے ہجوم سے متعلق یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا ،’’اس طرح کی وبا ہر 100 سال بعد پھیلتی ہے۔ کل یگ میں ہم اس وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا ،’’انسان کی کمزوری دیکھو۔ آپ ہتھیار بنا سکتے ہیں لیکن آپ اس طرح کے وائرس سے لڑ نہیں سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا