شری ماتا ویشنو دیوی یاترا اور بین ریاستی بس سروس 31؍ مارچ تک معطل

0
0

اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر کے تمام باشندوں کیلئے مفت ہیلتھ کوریج کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے آج شری ماتا ویشنو دیوی پر آنے والے یاتریوں کی یاترا اور بین ریاستی بس سروس کو 31؍ مارچ 2020ء تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ فیصلہ کووِڈ ۔19 کے خطرات کے پیش نظر احتیاط کے طور لیا گیا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار منصوبہ بندی و ترقی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جو کہ حکومت کے ترجمان بھی ہیں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو اور ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر سید سحرش اصغر بھی موجو دتھیں۔لوگوں کو صورتحال پر قابوپانے میں اشتراک دینے کی اپیل کرتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ اس صورتحال میں گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جموںوکشمیر می اب تک کے کورونا وائرس کے مشتبہ معاملات کی جانکاری دیتے ہوئے روہت کنسل کہا کہ 2802اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان میں سے 2128 اَفرادنے ہوم کورین ٹائن کی مدت مکمل کی ہے جبکہ 28افراد نے ہسپتال میں نگرانی کی مدت مکمل کی ہے ۔ اس کے علاوہ 346 اَفراد کو اپنے اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔روہت کنسل نے کہا کہ 300اَفراد نے گھرمیں نگرانی کا دورانیہ مکمل کیا ہے۔ 145 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے جن میں سے اب تک 118اَفراد کی رِپورٹ منفی آئی ہے ، 3اَفراد کی رِپورٹ مثبت پائی گئی جبکہ 24اَفراد کی رِپورٹ آنا باقی ہے۔وائرس کے پھیلائوکو روکنے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں روہت کنسل نے کہا کہ ویشنو دیوی یاترا کو 31 ؍ مارچ تک معطل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ 31؍مارچ تک تمام اجتماعات کو ٹال دیں۔غیر ملکی سیاحوں کو جموں وکشمیر نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ اگر کوئی بھی غیر ملکی سیاح جموں وکشمیر آتا ہے تو اُس کو کورین ٹائن کیا جائے گا جبکہ لداخ سے آنے والے تمام اَفراد کو لازمی طور کورین ٹائن میں رکھا جائے گا۔روہت کنسل نے کہا کہ بانہال ریلوے سٹیشن پر تمام مسافروں کی جانچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ جموںوکشمیر کے تعلق سے تمام بین ریاست بس سروس کو 31؍ مارچ تک معطل رکھا جائے گا۔لوگوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار اور اطلاعات پر بھروسہ کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ہرسطح پر احتیاط برتیں اور بخار ، کھانسی یا سانس لینے میں تکلیف کی صورت میں طبی مشورہ حاصل کریں۔پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ جموںوکشمیر کی انتظامی کونسل نے جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کو آیوشمان بھارت کے اشتراک سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یہاں کے باشندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے تقریباً 15لاکھ مزید کنبوں کو فائدہ ہوگا جبکہ 5.95لاکھ کنبوں کو پہلے ہی فوائد مل رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اِس سکیم کے تحت ہر کنبے کو بلا لحاظ اہل خانہ کی تعداد ، عمر یا جنس کے سالانہ پانچ لاکھ روپے کا اِنشورنس کور ملے گا ۔کچھ بڑی بیماریوں کو اس سکیم کے دائرے میں لایا جارہا ہے جبکہ ملازمین ، پنشنر اور اُن کے اہل خانہ بھی اس سکیم کے دائرے میں لائے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا