بیشتر تقاضے پوراکئے گئے۔ناظم تعلیم
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے روا ںمالی سال 2019-20کے دوران سکولی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مثالی حصولیابی سے درس وتدریس کے کام میں نمایاں بہتری لائی ہے۔سکولی تعلیم کے فروغ میں تیزی سے کامیابی کے اہداف حاصل کئے جارہے ہیں۔ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے آفیسرا ن کی ایک میٹنگ آج ناظم تعلیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میںچیف انجینئر آر اینڈ بی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور محکمہ صحت عامہ کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ کیپکس بجٹ 2019-20کے تحت اوبجیکٹ ہیڈس کے تحت اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے لئے 50اے سی آرز پر کام شروع کیا گیا جس میں سے10اے سی آر ز مکمل کئے گئے۔4تکمیل کے قریب ہیں جب کہ 36تکمیل کے مختلف مراحل میںہیں۔اس مقصد کے لئے 707.55لاکھ روپے مختص کئے گئے اور509-71لاکھ روپے واگذار کئے گئے۔اس رقم میں سے اب تک 303.34لاکھ روپے بروئے کار لائے گئے ہیں۔میٹنگ کے دوران دیگر حصولیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ناظم تعلیم نے کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم نے بیشتر ضرورتوں اورتقاضوں کو پورا کیا ہے۔