کرشمہ قدرت کا:کھویاہواگھوڑاگھرلوٹا!

0
0

پیرپنجال کی پُرخطربرفیلی پہاڑیوں میں7ماہ تک زندہ رہا
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍ضلع پونچھ کے تحصیل سرنکوٹ میں دور افتادہ علاقہ گرجن ڈھوک میں قدرت کا ایک کرشمہ سامنے آیا ہے جہاں سات مہینوں سے گم شدہ گھوڑے کو زندہ پایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ گھوڑا سات ماہ قبل کھو گیا تھا جسے کچھ لوگوں نے جب گرجن ڈھوک میں زندہ پایا تو وہ حیراں ہو کر رہ گے۔گاوں اوپر باغاں والی کے سابقہ سرپنچ حاجی بشیر نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کسی رشتہ دار کا گھوڑا سات ماہ قبل گرجن ڈھوک میں کھو گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل گاؤں ماڑہ کے کچھ افراد گرجن ڈھوک میں گے تھے جنہوں نے واپس لوٹنے پر گھوڑے کی زندہ موجودگی کی خبر دی جسے وہ سن کر حیران رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ گرجن ڈھوک میں اس وقت بھی کئی فٹ برف موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد نے گھوڑے کو گرجن ڈھوک میں سلامت دیکھا ہے جو کہ قدرت کا کرشمہ ہے کہ سات ماہ تک شدید سردی و برفباری کے باوجود گھوڑا سلامت ہے۔انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل کچھ افراد نے گھوڑے کو واپس لانے کی کوشش کی تاہم برف کی وجہ سے گھوڑے کو نکالنا محال ثابت ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مزکورہ ڈھوک میں موسم سرما میں کئی فٹ برف باری ہوتی ہے جس میں گھاس و پینے کا پانی دستیاب نہیں ہوتا ہے اور اسکے باوجود ایسی جگہ میں گھوڑے کا زندہ رہنا حیرت انگیز ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل بھی کی ہے کہ سرکاری طور پر ایک ٹیم تیار کی جائے جو گھوڑے کو سلامت واپس لانے میں مدد کرے تاکہ بے زبان جانور کی جان بچائی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا